جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ہم نے پر ویز مشرف کا احتساب بھگتا ہے نیا زی تو ابھی کل کا بچہ ہے ‘عمران خان جعلی وزیر اعظم ہے‘شاہد خاقان عباسی نے جیت کے بعد دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے پر ویز مشرف کا احتساب بھگتا ہے نیا زی تو ابھی کل کا بچہ ہے ہم تحمل کی سیاست کرتے ہیں لیکن اگر ضرورت پڑی تو عمران خان کے خلاف ’’لاہوری اسٹائل ‘‘میں مقابلہ کریں گے ‘عمران خان جعلی وزیر اعظم ہے اور ضمنی انتخابات نے ثابت کر دیا وہ عوام کا اعتماد کھو چکا ہے ’نوازشر یف آج بھی پاکستان کا سب سے بڑا قومی لیڈر ہیں ‘ہم پار لیمنٹ میں تحر یک انصاف والوں سے قوم پر کیے جانیوالے

ایک ایک ظلم کا حساب لیا جائیگا ۔ اتوار کو لاہور میں ضمنی انتخابات میں اپنی کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو اور کارکنوں سے خطاب میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شر م کی بات ہے ہم الیکشن کمیشن نے الیکشن کے معاملے پر بات کر نیوالوں کو ٹی وی پروگراموں میں نہ بلانے کی ہدایت جاری کردی ہے ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن ہمارے سوالوں کا جواب دیں اور بتائے 25جولائی کو عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی میں کون کون ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن کا انچارج پر ائز یڈ نگ ہوتا مگر میرے حلقے میں پر ائز یڈ نگ آفیسر کے اختیار ا ت کسی اور کے پاس رہے اس کو دھاندلی کہتے ہیں ا ور ایسے معاملات ملکوں کو تباہ کر رتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر قائم ہیں اور ووٹ کی عزت کیلئے ہر فورم پر جنگ لڑ یں گے اور کوئی شک نہیں کہ نوازشر یف ہی پاکستان کے لیڈر ہیں اور الیکشن کمشنر کے پاس ایک ہی راستہ ہے اگر اس کے پاس سوالوں کے جواب نہیں تو وہ استعفیٰ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہبا زشر یف کو گر فتار کر نیوالوں نے پیغام دیا ہے جو بھی حکومت کے خلاف بولے گا اس کو گرفتار کرلیں گے عمران خان سمیت جس نے بھی احتساب کر نا ہے وہ کر لیں ہم سامنا کر یں گے نوازشر یف کے خلاف جو مقدمات بنے ہیں اور شہبا زشر یف جن مقدمات میں گر فتار ہوئے ان میں ایک روپے کر پشن ثابت نہیں صرف ان کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام نے مجھ پرجس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا اس ملک کے مسائل صرف نوازشر یف حل کر سکتا ہے عمران خان اور انکی ٹیم ملکی مسائل حل نہیں کرسکتی صرف تباہی اور بر بادی کرسکتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…