جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف بغیر شناختی کارڈ کے ووٹ ڈالنے گئے تھے ان کو بھی اجازت نہیں دی گئی اس سے زیادہ شفافت کیا ہو سکتی ہے ؟ن لیگ کا فوجی جوانوں پر اعتراض بھی مسترد

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور ایم پی اے شوکت یوسفزئی نے ضمنی الیکشن کو شفاف قرار دیتے ہوئے ن لیگ کی طرف سے پولنگ بوتھ کے اندر فوجی جوانوں کی موجودگی پر تحفظات کو مسترد کر دیا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پہلے ہی ہار مان چکی انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس کی موجودگی میں پورے ملک میں ضمنی انتخابات انتہائی پر امن رہے اور کسی کو دھاندلی کرنے کی جرات نہیں ہوئی شائد ن لیگیوں نے دھاندلی کا پلان بنایا تھا جو ناکام ہوا

میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ترجمان نے کہا کہ جنرل الیکشن کے برعکس ضمنی انتخابات کو مانیٹر کرنا آسان ہوتا ہے ملکی و غیر ملکی میڈیا میں سے کسی نے دھاندلی کی شکایت نہیں کی تاہم دن کے دو بجے کے بعد سے ن لیگ کے رہنما دھاندلی دھاندلی کا شور مچاتے رہے ۔ترجمان نے کہا کہ نواز شریف بغیر شناختی کارڈ کے ووٹ ڈالنے گئے تھے ان کو بھی اجازت نہیں دی گئی اس سے زیادہ شفافت کیا ہو سکتی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ شہباز شریف کو حکومت نے نہیں نیب نے کرپشن پر پکڑا ان کیخلاف کیسز پہلے سے چل رہے تھے اگر حکومت کی مداخلت ہوتی تو پھر ن لیگی یہ بھی بتا دیں کہ نواز شریف کو کس نے پکڑوایا وہ تو خود وزیر اعظم تھے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عوام عمران خان پر اعتماد کر تے ہیں ووٹ بھی ان کے نام پر ملتا ہے کیونکہ باقی لیڈرز ڈس کریڈٹ ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی مصنوعی ہے حالات جلد بہتر ہو ں گے ترجمان نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کیخلاف جلد کریک ڈاؤن ہوگا ضلعی انتظامیہ کو ٹاسک دے دیا گیا ہے کسی کو مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پر کام تیز کر دیا گیا ہے وزیر اعلیٰ محمود خان خود کام کی نگرانی کرر ہے ہیں امید ہے دسمبر یا جنوری تک بی آرٹی کا منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا ۔ترجمان نے کہاکہ پشاور یونیورسٹی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے

جو منگل سے اپنا کام شروع کر دے گی انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی حکومتی اور اپوزیشن ارکان اسمبلی پر مشتمل ہے اس کے باوجود یونیورسٹی میں احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبے کے 8ماہ کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں آج پیش کیا جا ئے گا جس میں کوشش کی گئی ہے کہ غریبوں پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے انہوں نے کہا کہ عمران خان میں صلاحیت ہے کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکال دیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…