اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت نے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے اور بجٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں68ہزار سے بڑھا کر1لاکھ 30 روپے کر دی جائیں گی جبکہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ پروٹوکول میں ارکان پارلیمنٹ کو وفاقی سیکرٹریز کے برابر پروٹوکول دینے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے ساتھ تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کے رہنماﺅں نے تنخواہوں میں اضافے کےلئے رابطے قائم کئے تھے اور اس معاملے پر اسپیکر نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جس میں اپنی سفارشات مرتب کر کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھجوا دی ہیں اور ان تجاویز پر وزیر خزانہ نے وزیراعظم نواز شریف سے مشاورت کرلی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کو 68ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 30 ہزار روپے ماہانہ کر دیا جائے گا جبکہ ان کے ڈیلی الاﺅنس اور ٹی اے ڈی اے میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر ، چیئرمین سینیٹ، اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا جائے گ
حکومت کا بجٹ میں ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو ”نوازنے “کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں