اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

ضمانت میں توسیع ہوتے ہی عابد باکسر مشکل میں پھنسے شہبازشریف کیخلاف پھربول پڑے،سابق وزیر اعلیٰ پر سنگین ترین الزام عائد کردیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور(سی پی پی)لاہور کی مقامی عدالت نے سابق پولیس افسر عابد باکسر کی درخواست ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ان پر قائم دس مقدمات کو ایک ہی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے لاہور کی سیشن عدالت میں جعلسازی، فراڈ کیس، اغوا کے الزامات کیس کی سماعت ہوئی، عابد باکسر سیشن عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف کے چھٹی پر ہونے پر ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پرعابد باکسر کے وکیل آذر لطیف خان نے درخواست ضمانت میں مزید توسیع کی استدعا کی۔

جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت سترہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔دوسری جانب عابد باکسر کے وکیل کی استدعا پر دس کیسز ایک ہی عدالت میں منتقل کردیئے گئے ہیں، عابد باکسر پر مختلف تھانوں میں دس مقدمات درج ہیں،جس میں دفعہ چار سو بیس،چار سو اڑسٹھ،چار سو اکہتر،چار سو اڑتالیس اور دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عابد باکسر کا کہنا تھا کہ انکے اوپر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جان بوجھ کر میرے اوپر جھوٹی ایف آئی آر کٹوائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…