اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) انٹرنیٹ کارپوریشن آف اسائنڈ نیمز اینڈ نمبرز ( آئی سی اے این این ) نے اگلے 48 گھنٹے کے دوران عالمی سطح پر انٹرنیٹ بند ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے ۔روزنامہ جنگ کے مطابق آئی سی اے این این نے کہا کہ عالمی انٹرنیٹ کو
معمولی مرمتی کام کی وجہ سے بند کیا جاسکتا ہے ۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ کے ذریعے ہیکنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور جرائم کی شرح بھی بڑھی ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کومحفوظ بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ۔