جمعرات‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2024 

آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر کا قرضہ حاصل کرنے کا فیصلہ نئی حکومت کیلئے دردسربن گیا، پاکستانی روپے کی گراوٹ حیرت انگیزسطح پر پہنچ گئی 

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر کا قرضہ حاصل کرنے کا فیصلہ نئی حکومت کیلئے دردسربن گیا،ممکنہ قرض کے باعث ملک میں بجلی مہنگی ہونے کے امکانات بڑھ گئے، پاکستانی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ حیرت انگیزسطح پر پہنچ چکی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی جانب جمعہ کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے کا فیصلہ نئی حکومت کیلئے درد سر بنتا جا رہا ہے، قرض حاصل کرنے کے اشاروں کے بعد پاکستان میں صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں جبکہ روپے کی قدر میں حیرت انگیز کمی رہی،پہلے سے موجود اربوں ڈالرز کے قرض میں مزید اضافہ کیا گیا،پاکستان 1980کے بعد سے اب آئی ایم ایف سے 13واں بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو بتادیاگیا ہے کہ اگر قرض حاصل کرنا چاہتے ہیں تو معیشت کومتوازی بنانے کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات کو یقینی بنانا ہو گاجبکہ اس کے علاوہ حکومت کو اپنے اخراجات میں کمی کرنا ہو گی، جس کے باعث بجٹ خسارے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے شرائط کے طور پر بتایا جانے والا ایجنڈا پاکستانی حکومت کیلئے موثر طور پر اختیار کرنا مشکل ہو گا اور یہ عمران خان کی اپنی انتخابی مہم میں کئے جانے والے دعوؤں کے بھی برخلاف ہو گااگر عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ جیسی فلاحی مملکت بنانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے مزید سخت اور تکلیف دہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے اس بات کا عندیہ پہلے ہی ظاہر کیا جا چکا ہے کہ 2019میں پاکستان کی شرح نمو میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…