بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات :پیپلزپارٹی کی حمایت میں مسلم لیگ نون کے تمام امیدوارباضابطہ طورپردستبردار،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ضمنی انتخاب کے لیے پیپلزپارٹی کی حمایت میں مسلم لیگ نون کے تمام امیدوارباضابطہ طورپردستبردارہوگئے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماں علی اکبر گجر جاوید ناگوری نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے فیصلے کے تحت ضمنی الیکشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کو کامیاب کرایءں گے۔یہ اعلان انہوں نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ایک دوسرے کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی پنجاب میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کوجبکہ مسلم لیگ ن سندھ میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کرے گی ۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما علی اکبرگجرکا کہنا تھا کہ تبدیلی لانے والوں نے عوام پر مہنگائی کا بم مار کر ثابت کردیا کہ وہ عوام سے کتنی مخلص ہے۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدواروں کو کامیاب بنا کر جمہوریت کے فروغ اور بقا میں اپنا کردار ادا کریں ۔پیپلزپارٹی کے جاوید ناگوری نے کہاکہ نون لیگ کے ذمہ داران اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،پنجاب اور سندھ میں ہم مل کر الیکشن لڑیں گے کراچی کے عوام نے نئی حکومت کے نتائج دیکھ لیے جو اپنے اسپتال کی مثالیں دیا کرتا تھا اسے دیکھ لیا ،اسپتال تو چندے سے چل سکتا ہے مگر ملک نہیں چل سکتا ،یہ شخص ملک چلانے کے لائق نہیں ،مہنگائی عروج پر ہے۔ ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے،جمہوریت پسند جماعتیں مل کر اب الیکشن لڑیں گی۔علی اکبر گجر نے کہاکہ ہم جمہوری جماعتیں ہیں جب بھی جمہوریت کو خطرہ ہوگا ہم مل کر جدوجہد کریں گے پیپلزپارٹی کے امیدوارقیصر نظامانی نے کہاکہ دونوں جماعتوں نے مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان خوش آئند ہے ہمارے امیدوارضمنی انتخاب میں کامیاب ہونگے انہوں نے کہاکہ میڈیا ورکرز کو سوشل سیکورٹی میں رجسٹرڈ کیا جانا چاہیئے

حکومت وقت سے اور سندھ حکومت سے درخواست ہے میڈیا ورکرز کو سوشل سیکورٹی ایکٹ میں رجسٹرڈ کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں علی اکبرگجرنے کہاکہ کراچی کے تمام ضمنی الیکشن میں ہم پی پی کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں پنجاب میں پی پی تمام ضمنی سیٹوں پر ہمیں سپورٹ کرے گی سندھ میں تمام ضمنی الیکشن میں ہم پی پی کو سپورٹ کریں گے ہمارے دونوں حلقوں کے امیدوار پی پی کے حق میں دستبردار ہورہے ہیں نون لیگ کے تمام ذمہ داران اور کارکنان پی پی کو سپورٹ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…