ہنسلی کی ہڈی میں مچھلیاں رکھنے کا عجیب و غریب چیلنج

12  اکتوبر‬‮  2018

چین (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر یوں تو آئے دن کوئی نہ کوئی چیلنج مقبول ہوتا رہتا ہے تاہم حال ہی میں چین میں مقبول ہونے والے ایک چیلنج نے سب کو حیران و پریشان کردیا ہے۔ چین میں فروغ پانے والے اس چیلنج کا نام ’کالر بون فش چیلنج‘ ہے جس میں ہنسلی کی ہڈی کے گڑھے میں مچھلیاں رکھنے کا چیلنج کیا جارہا ہے۔ اس چیلنج کے لیے ہنسلی کی ہڈی کے گڑھے میں پانی ڈال کر اس میں مچھلیوں کو رکھا جاتا ہے۔ اس چیلنج کا مقصد یہ بتانا ہے کہ کوئی خاتون کتنی دبلی پتلی ہے اور اس کی ہنسلی کی ہڈی

میں کتنا گہرا گڑھا بنتا ہے، یہ دراصل چین میں پرکشش ہونے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہ چیلنج تین سال قبل چین کے ایک واٹر پارک نے شروع کیا تھا، جو اس چیلنج کو پورا کرنے والی خواتین کو فری ٹکٹ دیتا تھا۔ اب یہ چیلنج پھر سے سامنے آرہا ہے۔ لہٰذا ابھی تک یہ چند ایشیائی ممالک میں بھی محدود پیمانے پر مقبول ہوا، جبکہ باقی دنیا میں اس پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس احمقانہ چیلنج کو پورا کرنے کے لیے درجنوں ننھی منی مچھلیوں کی جانیں جا چکی ہیں جن کی پرواہ کسی کو نہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…