جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت میں ”دبنگ افسر“ کو چشمہ لگانا مہنگا پڑ گیا

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویداربھارت میں ایک سرکاری افسر کو سخت گرمی میں وزیر اعظم کے سامنے دھوپ سے بچنے والا چشمہ پہننے پر معطل کر دیا گیا۔ ایک ہفتہ قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے شورش زدہ علاقے چھتیس گڑھ میں باستر کا دورہ کیا تھا۔چھتیس گڑھ میں ماو باغیوں کی جانب سے بھارت سے علیحدگی کی مسلح تحریک طویل عرصے سے جاری ہے۔مودی کی باستر آمد پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امیت کتاریا نے ان کا استقبال کیا تھا، دوپہر کے وقت آمد سخت گرمی میں دھوپ سے بچنے کیلئے پر امیت نے آنکھوں پر سیاہ چشمہ لگایا ہوا تھا اور یہی چشمہ پہنے ہوئے انہوں نے مودی سے ہاتھ ملایا تھا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا حکومت سنبھالنے کے ایک سال بعد اس علاقے کا پہلا دورہ تھا۔چھتیس گڑھ کی ریاستی حکومت نے امیت کو معطل کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے کہ انہوں نے انڈین ایڈمنسٹرٹیو سروس (آئی اے ایس) کی خلاف ورزی کی ہے۔خیال رہے کہ چھتیس گڑھ میں ماو ¿ باغیوں پر قابو پانے میں امیت کی کوششوں کی وجہ سے مودی نے ان کو ‘دبنگ افسر’ قرار دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…