بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف کے دست راست احد چیمہ کے خلاف ایک اور میگا کرپشن کیس سامنے آ گیا، انتہائی تہلکہ خیز انکشاف

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)احتساب عدالت نے 11ارب روپے کے ایم این ایم موٹر سائیکل فراڈ کیس میں ملزم مزمل کو 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا,آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس میں گرفتار سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ کے خلاف ایک اور میگا کرپشن کیس شروع کرنے کی تیاری کر لی گئی ،قومی احتساب بیورو (نیب ) کو قائد اعظم تھرمل پاور کمپنی میں کرپشن کیس میں احد چیمہ سے جیل میں تحقیقات کرنے کی اجازت دیدی گئی ۔

احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نے درخواست پر سماعت کی ۔ نیب لاہور کی جانب سے قائد اعظم تھرمل پاور کمپنی میں کرپشن کے معاملے پر جیل میں احد چیمہ سے تحقیقات کرنے کے لئے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ کی وساطت سے درخواست دی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ احد چیمہ نے غیر قانونی طور پر بھرتیاں کیں، اسٹنٹ منیجر اکاؤنٹس اور اسٹنٹ منیجر فنانس بھرتی کئے گئے لہٰذا احد چیمہ سے جیل میں تحقیقات کی اجازت دی جائے ۔احتساب عدالت نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے نیب کو احد چیمہ سے جیل میں تحقیقات کی اجازت دیدی ۔دوسری جانب احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نے 11ارب روپے کے ایم این ایم موٹر سائیکل فراڈ کیس کی بھی سماعت کی ۔نیب حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم مزمل نے مرکزی ملزم احمد سیال کی معاونت سے عوام سے 94 ملین روپے کی لوٹ مار کی، ملزمان کی جانب سے نئے کسٹمرز سے وصول رقوم میں سے ہی رقوم پرانے کسٹمرز کو بطور منافع دی جاتی رہیں۔ عدالت نے ملزم مزمل کو 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے 26اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…