اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماسینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف سے حکومت نہیں چلائی جا رہی تو واپس ہمارے حوالے کر دے حکومت کا رویہ فاشسٹ ہے غیر یقینی اور مایوسی کی صورتحال سے سرمایہ کاروں کو گزشتہ ایک روز میں ایک ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ غریب آدمی کے پاس بلوں کی آدائیگی کے بعد کھانے کے پیسے بھی نہیں بچیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ
تحریک انصاف سے اگر حکومت نہیں چلائی جا رہی تو واپس مسلم لیگ ن کے حوالیکر دے کیونکہ 25 جولائی کو شام آٹھ بجے تک تو ہماری جماعت جیت رہی تھی لیکن رات کے تاریکی میں مصنوعی مینڈیٹ سے حکومت ان کے حوالے کی گئی، انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بلوں میں اضافے سے غریب آدمی بلبلا اٹھے گا غریب کے پاس بلوں کی آدائیگی کی بعد کھانے کے لئے بھی پیسے نہیں بچیں گے مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کا رویہ اس وقت فاشسٹ ہے حکومت کی طرف سے پھیلائی گئی غیر یقینی اورمایوس کن صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کو صرف ایک روز میں ایک ارب ڈالر کا نقصان پہنچ چکا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم متعارف کروا کر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جبکہ موجودہ حکومت نے ٹیکس چوروں اور نان فائلر کے لئے سہولتیں پیدا کیں نان فائلر کو مواقع فراہم کر کے اور ٹیکس ادا کرنے والوں کی بے قدری کر کے حکومت نے خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ اگر حکومت ڈالر کو 200 روپے تک پہنچانا چاہتی ہے تو کھل کر بتا دے تا کہ عوام روز روز کے مرنے سے بہتر ہے کہ ایک ہی دن خود کشی کر لے، انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ہی غلطی کو بار بار دہرا کر مختلف نتائج کی سعی لا حاصل میں مصروف ہے۔