منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

زیادہ فائدہ مند، سرخ یا سفید گوشت؟

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک عام انسان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں پروٹین اہم کردار ادا کرتا ہے، پروٹین کی فراہمی کے لیےجہاں دالیں اور سبزیاں اہم ہیں وہیں گوشت بھی بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ایک پروٹین سے بھرپور غذا ہے جو انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ پروٹین کے علاوہ گوشت میں وٹامن (اے، بی، ڈی اور بی 6 )، سوڈیم،

پوٹاشیم اور آئرن بھی پایا جاتا ہے۔’’سرخ گوشت اورسفید گوشت‘‘ گوشت کی دو اقسام ہیں۔ سرخ گوشت (ریڈ میٹ) میں گائے، بکرے اور دیگر دودھ پلانے والے جانوروں کا گوشت شامل ہیں جبکہ مرغی اور مچھلی کے گوشت کو عام طور پر سفید گوشت ( وائٹ میٹ ) کہا جاتاہے۔ سرخ گوشت اورسفید گوشت میں کیا فرق ہے اور ان میں سے صحت کے لیے کون سا بہتر ہے؟وٹامن بی سے بھرپور: سرخ گوشت وٹامن بی کے لیے مشہور ہے کیونکہ اس میں صرف ایک نہیں بلکہ کئی طرح کےوٹامن بی موجود ہیں۔ وٹامن انسانی صحت کے لیے بےحد ضروری ہے یہ جسم کو صحت مند اور مضبوط بناتا ہے۔سرخ گوشت میں شامل وٹامن بی12 اعصابی نظام کو بہتر رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ بی6 قوت مدافعت کو طاقت ور بناتا ہے۔ اس کے علاوہ سرخ گوشت میں کچھ ایسے وٹامن بی بھی شامل ہیں جو کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں، آنکھوں کی بیماری اور جلد ی امراض سے روکتے ہیں۔آئرن کی فراہمی: ایک رپورٹ کے مطابق خواتین کے لیے روزانہ 18 ملی گرام آئرن لینا ضروری ہے جبکہ مردوں کے لیے 8 ملی گرام ۔ سرخ گوشت وہ غذا ہے جو خواتین اور مردوں کو آئرن کی یہ مقدار با آسانی فراہم کرسکتا ہے۔سبزیوں کے مقابلے میں سرخ گوشت زیادہ تیزی سے انسانی جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق ہفتے میں دو سے تین مرتبہ گوشت کا استعمال خون کے سرخ خلیےکو بڑھاتا ہے۔زنک کی فراہمی: زنک ایک ایسا منرلزہے جو بہت کم غذائی اجزاء میں پایا جاتا ہے اورسرخ گوشت ان میں سے ایک ہے۔ انسانی جسم کے لیے زنک بہت ضروری ہے یہ پٹھوں کو مضبوطی دیتا ہے،

مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور دماغ کی صحت کو بہتر کرتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق تمام بالغ افراد کے لیے روزانہ 15 ملی گرام زنک لینا بے حد ضروری ہے۔ اس کے علاوہ سرخ گوشت میں آئرن ، فاسفورس اور لیپوئک ایسڈکی بڑی مقدار بھی موجود ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگرسرخ گوشت کا استعمال مناسب مقدار میں کیا جائے تو یہ جسم کے لیے نقصان دہ نہیں ہے۔ہڈیوں کے لیے مفید:

سفید گوشت ہڈیوں کے لیے بے حد مفید ہے کیونکہ اس میں کیلشیم اور پروٹین موجود ہےتاہم سفید گوشت میں سب سے زیادہ پروٹین کا حامل مرغی کا گوشت کہلاتا ہے۔سفید گوشت ہڈیوں کے ہر طرح کے نقصان سے انسان کو محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ چکن میں فاسفورس بھی بڑی تعداد موجود ہے جو کہ دانتوں اور ہڈیوں کے لیے بہت مفید ہےاور یہ گردےاور جگر کے امراض سے بھی بچاتا ہے۔دل کی صحت بہتر کرنا:

سفید گوشت کا ایک اہم کام انسان کے دل کو صحت مند رکھنا ہےاور دل کا تندرست و صحت مند ہوناباقی تمام بیماریاں ہونےسے روکتا ہے۔ اگر پورے دن میں ایک چکن کا سینڈوچ یاسوپ پی لیا جائے تو یہ بھی ایک مکمل چکن کے برابر فائدہ پہنچاتا ہے۔وٹامنزسے بھرپور: سرخ گوشت کی طرح سفید گوشت بھی وٹامن سے بھرپور غذا ہے۔ اس میں شامل وٹامن بی 2 جلدی امراض کو ہونے سے روکتا ہے

جن میں ہونٹوں کا پھٹنا، زبان پر زخم ہونا اور خشک اور خراب جلد شامل ہے۔ سفید گوشت کا استعمال توانائی میں اضافہ کرتا ہے، انسانی جسم کو مضبوط رکھتا ہے اور میٹابولزم کو بھی بڑھاتا ہے۔سفید اور سرخ گوشت کے جہاں بےشمار فوائد ہیں وہیں ان کے کئی نقصانات بھی ہیں۔ حد سے زیادہ گوشت کا استعمال انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہےاسی لیے ڈاکٹروں کی جانب سے ایک حد تک گوشت کھانے کی تائید کی جاتی ہے خاص طور پر’’سرخ گوشت‘‘ کیونکہ اس میں سفید گوشت کے مقابلے میں زیادہ کلوریز اور چکنائی ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…