ماڈل گرل ایان علی کی کرنسی اسمگلنگ کیس میں بار بار غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے طلب کرلیا۔کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت کے بعد دبئی روانہ ہونے والی ماڈل گرل ایان علی عدالت میں ایک بار پھر پیش نہ ہوئیں۔ایان علی کی مسلسل غیر حاضری پر
کسٹم عدالت نے شدید اظہار برہمی کیا، اس موقع پر ایان علی کے وکیل نے ایک بار پھر ایان علی کی بیماری پر عدالت سے استثناء مانگا۔دوسری جانب پراسیکیوٹر کسٹمز کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر عدالت کا وقت ضائع کیا جارہا ہے ، پہلے بھی ملزمہ کے دو مرتبہ وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔اس موقع پر راولپنڈی کی اسپیشل کسٹم عدالت کے جج ارشد علی بھٹہ نے ایان علی کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 22اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔