جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کی بہنوں کی جائیداد۔۔۔ مریم اورنگزیب نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ وزیراعظم عمران خان بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان دائیں بائیں دیکھیں وہ کرپشن کی زندہ علامتوں کے محافظ بن چکے ہیں،عمران خان کی کابینہ دوستوں اور حواریوں پر مشتمل ہے، ان کی کابینہ تاریخ کی کرپٹ ترین کابینہ ثابت ہوگی۔ترجمان ن لیگ نے کہاکہ پاکستانیوں نے اربوں ڈالر

کی دبئی میں پراپرٹیزخریدی ہیں،عمران صاحب،آپ کا،آپ کی بہنوں،دوستوں کانام بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں میں سرفہرست ہے،قوم انتظار میں ہے کہ کب آپ یہ سرمایہ واپس لوٹائیں گے؟دبئی میں 60ارب روپے کی جائیداد عمران خان کی بہنوں کی ہے،عمران خان کی بہنوں کاکوئی ذرائع آمدن نہیں،سوائے خیراتی اداروں کے بورڈزارکان کے،عمران خان اپنی بہنوں کی جائیداد کی تحقیقات کب شروع کریں گے؟زلفی بخاری، علیمہ خان،علیم خان،جہانگیرترین کی بیرون ملک پراپرٹیزکی نیلامی کی تاریخیں بتا ئیں؟ مریم اورنگزیب نے عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب!رونا چھوڑیں یہ بتائیں غریبوں سے روٹی کا نوالہ کیوں چھینا؟،عمران خان صاحب بتائیں بجلی گیس کیوں مہنگی کی؟خیبرپختونخوا کی 65ارب کی بجلی چوری کیوں نہیں پکڑی؟عوام کو یہ بھی بتائیں کہ خیبرپختونخواہ کا45ارب کاقرض کیوں لیا،وہ کہاں گیا؟2017-18 میں کے پی حکومت کا 55 ارب روپے کا خسارہ تھا،قوم کو کب بتائیں گے؟عمران صاحب !قوم کو جواب دیں کہ سٹاک ایکسچینج 40 فیصد کیوں،کیسے نیچے گئی؟

عمران صاحب دو ماہ میں لوٹا ہوا کتنا مال واپس آیا؟۔انہوں نے مزیدکہاکہ کہاجارہاہے عثمان بزدار کوغربت کی وجہ سے عہدہ دیا گیا،22سال تبدیلی کے دعوے کے بعدایساوزیراعلیٰ بنایاجوایک ماہ پہلے پارٹی میں شامل ہوا،بلوچستان سب سے غریب صوبہ ہے وہاں نواب کووزیراعلیٰ کیوں بنایا؟اداروں کو فعال بنانے کے بجائے مخالفین کے انتقام پرلگادیا گیا ہے،جسٹس(ر)وجیہہ،جنرل(ر)حامدخان،اکبربابرنے پاکستان تحریک انصاف میں کرپشن کی نشاندہی کی تھی اس لئے انہوں نے پارٹی چھوڑ دی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…