اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

برونڈی میں حکومتی تختہ الٹنے میں ملوث فوج کے اعلی افسران گرفتار

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوجمبورا(نیوزڈیسک ) برونڈی میں حکومتی تختہ ا±لٹنے کے بعد صدر کو بے دخل کرنے کی کوشش کے الزام میں ابتدائی طور پر 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جس میں فوجی افسران سمیت سابق وزیردفاع بھی شامل ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدرارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ برونڈی میں فوج کے بعض دھڑوں نے صدر پیرے کرونزازے کے اقتدار کا تختہ الٹنے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی اور اس میں ملوث 3 افراد گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں سابق وزیر دفاع سیرل دائیوروکیئے اور فوج کے 2 حاضر جنرل شامل ہیں جب کہ فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والے میجر جنرل گڈ فرائڈ نیومبارے اب تک مفرور ہیں۔دوسری جانب تختہ الٹنے والے فوجی گروہ کے ترجمان وینن دبانزے نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ فوجی بغاوت میں ملوث افراد نے صدر کی وفادار فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سینیئر فوجی اہلکار شامل ہیں جب کہ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بغاوت کے مرکزی کردار گوڈفروئیڈ کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب بغاوت ناکام ہونے کے بعد مفرور صدر پیرے کرونزازے دوبارہ دارالحکومت بوجمبورا پہنچ گئے تاہم ان کے مقام کو مخفی رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ 13 دسمبر کو فوجی سربراہ جنرل گوڈ فرائڈ نے صدر پیرے کونزازے کی تیسری مرتبہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے پرعوامی احتجاج کے پیش نظراقتدار پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد اہلکاروں نے سرکاری نشریات کا کنٹرول بھی سنبھال لیا تھا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…