اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سفارتی تعلقات میں دراڑ پڑنے لگی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے پاکستانی ہائی کمشنر کو تسلیم نہ کرنے کے جواب میں پاکستان نے بنگلہ دیشی سفیر کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات میں
جاری تعطل بارے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کردیا ہے اور بنگلہ دیشی سفیر طارق احسان کو پاکستان سے نکالنے کی سفارش بھی کی ہے ۔ بنگلہ دیش کے لئے پاکستانی ہائی کمشنر ثقلین سید کے کاغذات ابھی تک منظور نہیں کئے گئے ہیں تاہم اس حوالے سے حکومت پاکستان اور حکومت بنگلہ دیش کی جانب سے باضابطہ طور پر موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔