گلگت بلتستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنا منٹ میں دیا مر کی ٹیم کی مایوس کن کار کردگی پر کمشنر دیا مر استورڈویژن نے ٹیم اور کوچنگ سٹاف کو جیل بھیجنے کے احکامات جا ری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنا منٹ میں دیا مر کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کار کردگی اور ٹورنا منٹ سے آؤٹ
ہو جانے پر کمشنر دیا مر استورڈویژن نے پوری ٹیم کو جیل بھیجنے کے احکامات جا ری کر دیئے ہیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابقان احکامات سے ٹیم کے منیجر، کوچ اور کپتان بھی محفوظ نہیں رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ 1999 ءکا کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر ڈاکٹر ظفر الطاف نے بھی دعوی کیا تھاکہ آسٹریلیا کیخلاف فائنل مقابلے سے قبل اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے کپتان وسیم اکرم کو ٹیلی فون کرکے کہا تھا کہ اگر آپ ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے تو میں پوری ٹیم کو ہتھکڑیاں لگوا دوں گا ۔