اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا ہے کہ تبدیلی حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے کا فیصلہ کر لیا، بیرونی قرضے نہ لینے کے دعوے جھوٹ کا پلندا تھے پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسنے والے غریبوں پر اور بوجھ ڈالا جاہے گا ، زاتی عیاشیوں کے لیے غریبوں کی جیبیں کاٹی جا رہی ہیں،غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھننا ہی تو تبدیلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان اے این پی زاہد خان نےبیرونی قرضہ جات حصول کے فیصلہ پر اپنے رد عمل میں
کہا کہ بنیادی ضروریات کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، تبدیلی حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے کا فیصلہ کر لیا زاہد خان نے کہا عمران خان کے بیرونی قرضے نہ لینے کے دعوے جھوٹ کا پلندا تھے پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسنے والے غریبوں پر اور بوجھ ڈالا جاہے گا ،وزرا کی فوج ظفر موج میں اضافہ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا زاتی عیاشیوں کے لیے غریبوں کی جیبیں کاٹی جا رہی ہیں،غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھننا ہی تو تبدیلی ہے۔