اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے آشیانہ ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل کے حوالے سے مزید ناقابل تردید ثبوت اکٹھے کرلئے ،لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر معظم نے تمام ثبوت نیب کو پیش کر دیئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر معظم نے بتایا کہ 2012ء میں لطیف سنز کا
ٹھیکہ منسوخ کرنے کے لئے فواد حسن فواد نے انہیں فون کرکے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں اور زبردستی ٹھیکہ منسوخ کروایا۔ فواد حسن فواد نے اس موقع پر کہا تھا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں نتائج اچھے برآمد نہیں ہوں گے ۔واضح رہے کہ شہبازشریف 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں۔