اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت کا ملکیتی روسی ساختہ ایم آئی171(MI171) ہیلی کاپٹر 13سو گھنٹوں سے زائد اڑان بھرنے کے بعد ’’اوور ہالنگ‘‘ اور ضروری مرمت کے لئے روس بھیج دیا گیا ہے، روزنامہ جنگ کے مطابق اوورہالنگ کے لئے روسی ساختہ کمپنی کے ساتھ معاہد کرلیا گیا،1.7ملین امریکی ڈالرز( 22کروڑ پاکستان روپے )خرچ ہوں گے۔
ہیلی کاپٹر کی اوورہالنگ کے لئے روسی ساختہ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے جس پر 1.7ملین امریکی ڈالر( ڈالر کی موجودہ قیمت کے مطابق تقریباً224790000پاکستان روپے) خرچ ہوں گے ۔ ماہرین کے مطابق کوئی بھی ہیلی کاپٹر دو ہزار گھنٹے اڑان بھرنے یا اس کی خریداری کے 9سال پورے ہونے پر اس کی اوورہالنگ لازمی ہوجاتی ہے ۔