لاہور (آن لائن)گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے موقع پر گورنر ہاؤس میں آنے والی فیملیز کو صرف گورنر ہاؤس کی گراؤنڈ تک محدود کر دیا اور گورنر ہاؤس کے دیگر تمام حصوں کو عوام کیلئے بند کر دیا گیاجس کے باعث عوام نہ تو گورنر ہاؤس میں بنائی گئی مصنوعی جھیل پر جا سکے اور نہ ہی تفریحی مقات جن میں پہاڑی و دیگر شامل تھے گورنر ہاؤس آنے والی فیملیز اس کی سیر نہ کر سکے جبکہ گورنر ہاؤس کی سیکورٹی کو
بھی مزید سخت کر دیاگیا اور پولیس کی بھاری نفری کو گورنر ہاؤس کے باہر اور اطرف میں تعینات کر دیاگیا جب اس حوالے سے گورنر ہاؤس کی انتظامیہ سے رابطہ کیاگیا تو ان کا کہنا ہے کہ آج بھی گورنر ہاؤس کو عام عوام کیلئے کھولا گیا ہے لیکن چونکہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس کا دورہ کرنا ہے اور سیکورٹی نقطہ نگاہ سے عوام کو صرف گراؤنڈ کی حد تک محدود کیا گیا ہے اور گورنر ہاؤس کا 30 فیصد حصہ ہی عوام کی سیر و تفریح کیلئے کھولا گیا ہے ۔