ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مالی مشکلات میں گرفتار تحریک انصاف کی حکومت کی پہلی بڑی کامیابی،ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو اربوں ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کردیا،باضابطہ اعلامیہ جاری

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے آئندہ 3 برسوں کے دوران پاکستان کو 7.1 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی عہدیدار نے گزشتہ دنوں پاکستان میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور

دیگر حکام سے ملاقات کی جس میں  نئی حکومت کے پہلے 100 روزہ پلان کو سراہا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) آئندہ 3 سال کے دوران پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے 7.1 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کریگا۔بیان میں کہا گیا کہ اے ڈی بی کی جانب سے توانائی، بنیادی ڈھانچے، ترقی اور صنعتی اصلاحات کے منصوبہ جات کیلئے تکنیکی و مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔اے ڈی بی کے نائب صدر وینکائی ژینگ نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوی توجہ دی جائے گی تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی اور پاکستان کی ترقیاتی شراکت داری 50 سال کے طویل عرصہ کی تاریخ کی حامل ہے۔اعلامیے کے مطابق پاکستانی معیشت کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور مالیاتی خسارے کا سامنا ہے جبکہ نجی شعبے کی ترقی، تجارتی فروغ اور اداروں میں اصلاحات کی فوری ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…