اسلام آباد (این این آئی)سی پیک منصوبوں پر 10ہزار چینی اور 65 ہزار پاکستانی کام کر رہے ہیں۔سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام کی6 راہداریوں میں سے
ایک اہم اقتصادی راہداری ہے ٗسی پیک منصوبے کے تحت چین پاکستان میں 56 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کررہاہے۔ چینی 34 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان میں توانائی کے حوالے سے شروع کئے گئے بیشترمنصوبوں پرخرچ کررہاہے اوران منصوبوں میں اکثر تکمیل کے مرحلے کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔