کراچی (این این آئی)ایک ہفتے کے دورن سٹاک مارکیٹ میں 1772 پواءں ٹس کی کمی، 100 انڈیکس 39 ہزار 226 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ڈگمگاتی معیشت سٹاک مارکیٹ پراثر انداز ہونے لگی، کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کا رجحان رہا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ موجودہ معاشی حالات ہیں۔پاکستان کو فوری طور پر 10 سے 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے،
ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے عالمی مالیاتی ادارے ہوں یا ریٹنگ ایجنسی اپنے خدشات کا اظہار کررہے ہیں جس کے باعث جنوری سے اب تک پاکستان سٹاک ایکسچینج سے بیرونی سرمایہ کاروں نے لگ بھگ 30 کروڑ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا۔کاروباری ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ 1772 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 226 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی، اس دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے84 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے جبکہ شیئرز کی مالیت میں 336 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔