منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

سب سے بڑا وعدہ پورا کرنے کا وقت اتنی جلدی آئے گا کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،50لاکھ گھروں کی تعمیر،حکومت نے ناقابل یقین اعلان کردیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 10اکتوبر کو ملک بھر میں 50لاکھ گھروں کی پالیسی کا اعلان کرکے قوم کو خوشخبری دیں گے ،ہمارا مقصد عام عوام کے گھروں کومسمار کرنا نہیں بلکہ بڑے مگر مچھوں اور لینڈ مافیا پر ہاتھ ڈالنا ہے ،وزیر اعظم نے میری سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو سالہا سال سے بیٹھے ہوئے لوگوں کے مسئلے کا حل تلاش کرے گی ،

نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے اور آئندہ چند روز میں اسے حتمی شکل دیدی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی جبکہ عام عوام اور چھوٹے تاجروں کو تنگ کرنا ہماری پالیسی نہیں ،اس حوالے سے وزیر اعظم نے بھی سختی سے ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان 10اکتوبر کو پچاس گھروں کی تعمیر کے حوالے سے پالیسی کا اعلان کریں گے اور قوم کو خوشخبری دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے اور آئندہ چند روز میں اسے حتمی شکل دیدی جائے گی اور وزیر اعظم عمران خان اہم اعلان کریں گے جس کے بعد قانون سازی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لینڈ مافیا نے مستقل طور پر جن پرائیویٹ زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے اس کے لئے الگ سے سیل بنا رہے ہیں ۔ اوور سیز کمیشن کے وائس چیئرمین کی نامزدگی کر دی گئی ہے جس نے اوور سیز کے مسائل کے حوالے سے بھرپو رکام شروع کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ ہر ضلع کی سطح پر اینٹی انکروچمنٹ سیل بھی بنایا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ عوام کو بھی آگاہی دے رہے ہیں کہ وہ جہاں کہیں بھی

سرکاری اراضی پر قبضہ دیکھیں تو آگا کریں ۔ ہم سرکاری اراضی کو واگزارکرانے کے ساتھ ساتھ اسے استعمال میں لانے کی پالیسی بھی بنا رہے ہیں ۔ آئندہ کسی ضلع میں سرکاری اراضی پر قبضہ ہوگا تو اس کی ذمہ دار ی اینٹی انکروچمنٹ سیل پر عائد ہو گی ۔ انہوں نے کرامت کھوکھر کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ غلط فہمی کیوجہ سے پیدا ہوا ۔ ملک کرامت کھوکھر کی تیس سے چالیس سالہ سیاسی زندگی سب کے سامنے ہیں ۔

انہوں نے کبھی کسی قبضہ گروپ کو تحفظ نہیں دیا ، منشاء بم کی اہلیہ روتی ہوئی کرامت کھوکھر کے پاس آئی اور اس نے بیٹے کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس سے بات کرنے کی درخواست کی ۔ کرامت کھوکھر نے پولیس سے صرف یہ کہا کہ اگر بچے کا نام پرچے میں نہیں ہے تو مناسب سمجھیں تو چھوڑ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ منشاء بم اور

اس جیسے دیگر لوگوں نے گزشتہ حکومت میں سر اٹھایا اور کھربوں روپے کی سرکاری اراضی پر آنکھیں بند رکھی گئیں ۔ سابقہ حکومت کے وزراء اور اراکین اسمبلی قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا کو تحفظ دیتے رہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا پر ہاتھ ڈالا ہے اور حکومت اس آپریشن میں اب تک 10ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرا چکی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…