اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

اس وقت چین کی یونیورسٹیوں اورتعلیمی اداروں میں پاکستانی طالب علموں کی کتنی بڑی تعداد زیر تعلیم ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین کی حکومت، یونیورسٹیوں، مقامی حکومتوں اورکمپنیوں نے تعلیمی سال2018-19کیلئے ایک ہزارسے زائد پاکستانی طالب علموں کو وظائف جاری کردیئے ۔چین کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس وقت چین کی یونیورسٹیوں اورتعلیمی اداروں میں 22 ہزارسے زیادہ پاکستانی طالبعلم تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

چین میں غیرملکی طالبعلموں کے حوالے سے پاکستان سرفہرست ہے۔ پاکستانی طالب علم چینی تاریخ، ثقافت، طب، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیاتی سائنسز، چینی زبان اوربین الاقوامی اقتصادیات اورتجارت کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔گزشتہ سال کے دوران چین نے 7 ہزارپاکستانی طالب علموں کیلئے وظائف جاری کئے۔چین کے ایک سینئر حکومتی اہلکار نے بتایا کہ یہ طالبعلم اپنے خاندان اورملک کیلئے باعث فخر ہیں۔ چین میں قیام کے دوران ان پاکستانیوں کو گھر سے دوری کازیادہ احساس نہیں ہوتا کیونکہ چین کی حکومت اورسماج پاکستانی طالب علموں کیلئے خیرسگالی اورگرم جوشی پرمبنی رویہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اوورسیز ا سٹڈیز کیلئے چین پاکستانی طالب علموں کیلئے مقبول ترین ملک ہے ۔گزشتہ 5 برسوں میں چین میں پاکستانی طالبعلموں کی تعداد 5 ہزارسے بڑھ کر22 ہزار ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ دیگر ایشیائی ممالک کے مقابلے میں چین پاکستانی طالب علموں کیلئے زیادہ وظائف فراہم کررہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اورپاکستان اب تزویراتی شراکت دارہیں اورچین پاکستان اقتصادی راہداری صدرشی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈانیشی ایٹو کا اہم ترین منصوبہ ہے۔ چین کی حکومت، یونیورسٹیوں، مقامی حکومتوں اورکمپنیوں نے تعلیمی سال2018-19کیلئے ایک ہزارسے زائد پاکستانی طالب علموں کو وظائف جاری کردیئے ۔چین کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس وقت چین کی یونیورسٹیوں اورتعلیمی اداروں میں 22 ہزارسے زیادہ پاکستانی طالبعلم تعلیم حاصل کررہے ہیں۔چین میں غیرملکی طالبعلموں کے حوالے سے پاکستان سرفہرست ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…