اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا گھر با ر چھو ڑ کر ’خلافت ‘ کے لیے ہتھیار اٹھائیں۔ سربراہ دولت اسلامےہ نے صوتی پےغا م میں کہا ہے کہ مسلمانوں کے لیے دولتِ اسلامیہ کی خاطر ہجرت نہ کرنے پر کوئی بھی معافی نہیں ہے اس میں شمولیت مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ ہم آپ کو بلا رہے ہیں یا تو شمولیت اختیار کریں یا جہاں بھی ہیں ہتھیار اٹھا لیں بتایا گیا ہے کہ یہ صوتی پیغام الفرقان نامی گروہ کے ذرائع ابلاغ کے شعبے کی جانب سے جاری ۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ’مسلمانوں کے لیے دولتِ اسلامیہ کی خاطر ہجرت نہ کرنے پر کوئی بھی معافی نہیں ہے۔ ۔‘جاری ہونے والے بیان میں ابو بکر البغدادی نے حال ہی میں یمن کے شیعہ حوثی باغیوں پر سعودی قیادت میں ہونے والی بمباری کا حوالہ بھی دیا اور سعودی عرب کے شاہی خاندان پر تنقید کی۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ عراق کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی رواں سال مارچ میں اتحادی افواج کے حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم گذشتہ سال بھی البغدادی کے زخمی ہونے کی خبر آئی تھی جو بعد میں غلط ثابت ہوئی تھی۔ دولتِ اسلامیہ کے سربراہ کا پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس کے جنگجو شام سمیت مشرقِ وسطیٰ میں آثارِ قدیمہ کےقیمتی مرکز سمجھے جانے والے شہر پلمائرہ سے فقط دو کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔