اسلام ا ٓباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنرمند غیرملکیوں کو جرمنی میں ملازمتیں تلاش کرنے کے لیے 6 ماہ کے ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جرمن حکومت ملک میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اورہنرمندکارکنوں کی کمی پوری کرنا چاہتی ہے۔تاہم ملازمت کا یہ ویزہ حاصل کرنے کے لیے
درخواست دہندگان کو اپنی تعلیمی اسناد کے ساتھ ساتھ جرمن زبان پر مناسب دسترس کا لازمی سرٹیفیکیٹ بھی پیش کرنا ہو گا۔جرمن حکومت کی طرف سے مستقبل میں سیاسی پناہ اور ملازمت کی تلاش میں جرمنی آنے والے مہاجرین کے کوٹے کو الگ الگ رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔