پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

12اکتوبر کا دن فائنل۔۔ مریم نواز کیا کرنے جا رہی ہیں؟ ڈیل کی خبروں کے بعد ایسی خبر آگئی کہ مخالفین میں ہلچل مچ گئی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز جیل سے رہائی کے بعد سے اب تک خاموش مگر 12اکتوبر کو کیا کرنیوالی ہیں، دھماکہ خیز خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز جیل سے رہائی کے بعد سے اب تک خاموش ہیں اور ان کے حوالے سے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز اب زیادہ دیر خاموش نہیں رہیں گی بلکہ وہ 12اکتوبر کو

ایک تقریر کرنیوالی ہیں اور یہ وہی دن ہے جب سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے نواز شریف کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹا تھا۔ اینکر عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی اس تقریر سے ن لیگ کی آئندہ کی پالیسی کا پتہ چل سکے گا کہ کیا ن لیگ اپنے پرانے بیانئے پر ہی قائم ہے ؟کیا پھر سے ووٹ کو عزت دو اور خلائی مخلوق کی باتیں ہوں گی؟پروگرام میں شریفک دفاعی و سیاسی تجزیہ کار جنرل(ر)اعجاز اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نواز 12اکتوبر کو کیا کوئی تقریر کرنی جارہی ہیں میں اس حوالے سے کوئی قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتا تاہم ایک عدالتی فیصلے کے تحت ان کو پہلے سزا ہوئی جس کے بعد ایک اور عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا، یہ سارا ایک قانونی معاملہ ہے، اگر وہ خود اس معاملے کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں جس سے یہ تاثر دیا جائے کہ کوئی ڈیل ہوئی ہے تو اس حوالے میں کوئی قیاس آرائی نہیں کروں گا۔ میں صرف یہ کہوں گا کہ سیاستدانوں کو چاہئیے کہ وہ سیاست کریں۔سیاسی تقاریر ضرور کریں لیکن اپنے سیاسی فیصلوں کو اداروں کے اُوپر چسپاں نہ کریں۔ا ینکر پرسن عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی تقریر سے کافی چیزیں واضح ہو جائیں گی ، اگر واقعی کوئی ڈیل نہیں ہوئی تو مریم نواز کو اپنے بیانیے پر ہی تقریر کریں تاکہ ڈیل کا تاثر زائل ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز سیاسی بیانات ضرور دیں لیکن ضمانت اور رہائی کے بعد عدلیہ ، فوج اور اسٹیبشلمنٹ پر کیچڑ نہ اُچھالیں اس سے انکی اپنی ساکھ متاثر ہو گی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی بھی بدنامی ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…