اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے سندھ پولیس کےلئے 3.4 ارب روپے کا جوپیکیج دینے کا وعدہ کیا تھا وہ اب تک پورا نہیں ہو سکا ہے۔کل کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہونے والی اپیکس کمیٹی کی میٹنگ کو بریف کرتے ہوئے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ اس پیکیج کے تحت پولیس کو جدید آلات و ساز و سامان سے لیس کیا جانا تھا وزیر اعلی ہاﺅس سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعلی کو یقین دلایا کہ اگر سندھ حکومت سازوسامان کی مکمل فہرست انہیں مہیا کر دیں تو انہیں اے پی سی سمیت تمام سامان و آلات ایک ماہ کے اندر فراہم کر دیا جائے گا۔