بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

آسٹریا کی وزیر خارجہ نے جنرل اسمبلی سےعربی میں خطاب کرکے سب کو حیران کردیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)  آسٹریا کی وزیر خارجہ کیرین کینیسل نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران عربی میں خطاب کرکے سب کو حیران کردیا اور صرف یہی نہیں انہوں نے فرانسیسی، ہسپانوی اور انگریزی زبان میں بھی خطاب کیا جبکہ تقریر کے دوران عبرانی اور لاطینی زبانوں کے محاورے بھی استعمال کیے۔ کوارٹرز کی رپورٹ کے مطابق کیرین نے

خطاب کا آغاز ‘مرحبا’ سے کیا اور کہا کہ ‘وہ عربی میں اس لیے خطاب کر رہی ہیں کیونکہ عربی اقوام متحدہ کی 6 آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے’۔ انہوں نے بتایا کہ ‘انہوں نے عربی ویانا میں اقوام متحدہ میں سیکھی، یہ ایک خوبصور زبان ہے’۔ کیرین نے اپنے خطاب کے پہلے 3 منٹ عربی زبان میں بات کی، جس کے بعد انہوں نے فرانسیسی، پھر ہسپانوی اور آخر میں انگریزی زبان میں خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے جنگ کے شکار ملکوں کے پناہ گزینوں کی حالات زار پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین سے مطالبہ کیا کہ اپنے سیاسی پلیٹ فارمز کو اچھے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔ کیرین کا کہنا تھا، ‘ہمارے پاس آواز ہے، ہمیں اس آواز کو اس ہال کے باہر موجود لوگوں خصوصاً مشرق وسطیٰ کے لوگوں کی آوازوں کو سب کے سامنے لانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔’ اپنی تقریر میں انہوں نے شام اور یمن کے بحران اور جوہری ہتھیاروں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے معاملے پر عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے سفارتی جمود پر بھی کھل کر تنقید کی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…