بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعدپی ایم ہاؤس کا خرچہ 1ارب سے کم ہو کرکتنا رہ گیا؟جان کرآپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 30  ستمبر‬‮  2018 |

لاہو(سی پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فوج اورعدلیہ حکومت کی پشت پر کھڑے ہیں جبکہ ادارے اور کابینہ ایک دوسرے کے ساتھ نہ ہوں تو معاملات میں بہتری مشکل ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست پر تنقید بھی بہت ہوگی اور تعریف بھی، ہم تبدیلی کے عمل کے ذریعے یہاں تک پہنچے ہیں۔

تبدیلی کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے کام شروع کردیا اور عمران خان کی ذات خود تبدیلی کا بہت بڑا استعارہ ہے، عمران خان کی تصویر کے بغیر تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی تک نہیں پہنچ سکتے تھے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے ملک کا متوسط طبقہ صحت، تعلیم اور سیکیورٹی کے موجودہ نظام سے مطمئن نہیں ہیں، کرپشن کو ہمارا معاشرہ تسلیم کر چکا تھا جس کے خلاف عمران خان نے آواز اٹھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اقتدار چھوڑا تو قرضہ 28 ٹریلین تک پہنچا ہوا تھا، ہم بھی اسی تناسب سے قرضہ لیں تو یہ 40 سے 45 ہزار کروڑ تک پہنچ جائے گا تاہم وزیراعظم نے عوام کو بتایا ہے کہ پہلی قربانی میں نے دی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سارک کانفرنس کیلئے 33 گاڑیاں 98 کروڑ کی منگوائیں اور کانفرنس ہی نہیں ہوئی، پی آئی اے 45 ارب روپے کا نقصان کررہا ہے، پی ٹی وی اور ریلوے سمیت دیگر ادارے بھی خسارے میں ہیں جب کہ اب وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ ایک ارب سے کم ہو کر چند لاکھ تک رہ گیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے دیگر ممالک کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے جس سے نوکریاں پیدا ہوں گی اور لوگوں کو روزگار ملے گا، ہم نیک نیتی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج اور عدلیہ حکومت کی پشت پر کھڑے ہیں جب کہ ادارے اور کابینہ ایک دوسرے کے ساتھ نہ ہوں تو معاملات میں بہتری مشکل ہے۔

دریں اثناء وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھینسیں بیچنے کا مقصد یہ نہیں کہ اس سے بہت بڑا فائدہ ہوگا،اپنا پروگرام عوام تک پہنچانا تھا،میاں صاحب کو کہتا ہوں کہ8 بھینسوں کا دودھ صحت کے لئے بہتر نہیں۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کے پاس دوائی کے پیسے نہیں،وزیراعظم کس طرح شاہانہ انداز میں رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم نے کرپشن کو تسلیم کر لیا تھا،آصف زرداری نے اقتدار چھوڑا تو 13 ہزار کروڑ روپے کا قرضہ تھا۔

پرویز مشرف نے اقتدار چھوڑا تو 6 ہزار کروڑ روپے کا قرضہ تھا،نواز شریف گئے تو ملک پرقرضہ 28 ہزارکروڑ روپے تک پہنچ گیا،ہمارا ووٹر ہم سے زیادہ امیدیں رکھتا ہے،جب ہم ووٹر کو قربانی کا کہتے ہیں تو وہ ہم سے پوچھیں گے کہ آپ کیاقربانی دینگے؟انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے سعودی عرب سی پیک سے فائدہ اٹھائے اور یہاں منصوبے لگائے،پاکستان سرمایہ کاری کیلئے سب کیلئے کھلا ہے۔ہم بھی اورنج لائن جیسے کھلونے بنا کر5 سال پورے کرسکتے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…