منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

آئندہ ایک ہفتے میں تمام صوبائی حکومتیں اور متعلقہ محکمے بشمول آزاد جموں کشمیراور گلت بلتستان یہ کام مکمل کرکے رپورٹ دیں،وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹاسک فورس میں شامل تمام صوبائی نمائندگان کو اپنے اپنے صوبوں اور علاقوں میں نئے سیاحتی مراکز کے قیام کی غرض سے ممکنہ مقامات کی ایک ہفتے میں نشاندہی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایک ہفتے میں تمام صوبائی حکومتیں اور متعلقہ محکمے بشمول آزاد جموں کشمیراور گلت بلتستان ٹاسک فورس کے ٹی او آر ز کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع پلان اور مقرر کردہ اہداف کے لئے ٹائم فریم مرتب کریں ٗ

سیاحت کا فروغ صوبائی ذمہ داری ہے تاہم وفاقی حکومت سیاحت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور صوبوں کی استعداد بڑھانے میں ہر ممکنہ مدد فراہم کرے گی ٗ سیاحت کے فروغ کے لئے ایک مفصل اور جامع پالیسی تشکیل دی جائے گی۔ ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹورازم ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں متعلقہ صوبائی وزراء یاسر ہمایوں، محمد عاطف، عبدالخالق ہزارہ، مشتاق منہاس وزیر برائے سیاحت آزاد جموں و کشمیر،وفاقی و صوبائی سیکریٹریز، علی توقیر شاہ، وقار ذکریا، سراج الملک، ذوالفقار علی خان ودیگر شریک ہوئے ۔وزیرِ اعظم نے ٹاسک فورس میں شامل تمام صوبائی نمائندگان کو اپنے اپنے صوبوں اور علاقوں میں نئے سیاحتی مراکز کے قیام کی غرض سے ممکنہ مقامات کی ایک ہفتے میں نشاندہی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایک ہفتے میں تمام صوبائی حکومتیں اور متعلقہ محکمے بشمول آزاد جموں کشمیراور گلت بلتستان ٹاسک فورس کے ٹی او آر ز کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع پلان اور مقرر کردہ اہداف کے لئے ٹائم فریم مرتب کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صوبائی سطح پر سیاحت کے فروغ میں حائل تمام رکاوٹوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ وفاق کی جانب سے ان رکاوٹوں کا قابل عمل حل تلاش کرنے میں معاونت فراہم کی جا سکے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت کا فروغ صوبائی ذمہ داری ہے تاہم وفاقی حکومت سیاحت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور صوبوں کی استعداد بڑھانے میں ہر ممکنہ مدد فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایکو ٹورازم، مذہبی سیاحت اور ایڈونچر سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ٹورارسٹ ریزارٹ کے قیام پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ سیاحت کے فروغ کے لئے ایک مفصل اور جامع پالیسی تشکیل دی جائے گی تاکہ سیاحت سے منسلک تمام شعبے اس پالیسی سے استفادہ حاصل کریں اوراس شعبے کو مزید مستحکم بنایا جاسکے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ ملک میں موجود سرکاری ریسٹ ہاؤسزکا انتظام ایک شفاف طریقے اور

پہلے سے طے شدہ طریقہ کارکے تحت نجی شعبے کے حوالے کرنے سے جہاں سیاحت کو فروغ ملے گا وہاں ان اثاثوں کا صحیح استعمال بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے طول و ارض میں پھیلے سینکڑوں سیاحتی مقامات خصوصاً شمالی علاقہ جات، ساحلی علاقوں، مذہبی مقامات، موہنجو داڑو جیسے تاریخی مقامات پر توجہ سے ملک کے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار میسر آئیگا ۔وزیر اعظم نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی اور خصوصاً سوشل میڈیا کو برؤے کار لا کر ملک کے سیاحتی پوٹینشل کو باآسانی ملک بھر اور عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکتا ہے۔اجلاس میں صوبائی وزراء کی جانب سے صوبائی حکومتوں کی جانب سے سیاحت کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…