کراچی (این این آئی) سپریم کورٹ اور دیگر ادارے ان مقدمات کا فیصلہ سنادیں ،قومی خزانے کو 1276 ارب روپے مل جائیں گے،انتہائی افسوسناک تفصیلات منظر عام پر آگئیں،ملک بھر میں31ہزار سے زائد ٹیکس تنازعات کی وجہ سے ایف بی آرکا مجموعی طور پر 1276 ارب روپے سے زائدمالیت کا ٹیکس ریونیو پھنسنے کا انکشاف ہواہے۔دستیاب دستاویز کے مطابق یہ انکشاف ایف بی آرکو موصول
ہونیوالی رپورٹ میں کیا گیا کہ31 اگست2018 تک فیڈرل بورڈآف ریونیو کے سپریم کورٹ ،ہائیکورٹس،ایپلٹ ٹربیونلزان لینڈریونیو اور کمشنرزاپیلز کے پاس مجموعی طورپر 31ہزار98 ٹیکس تنازعات سے متعلق مقدمات ہیں اور ان ٹیکس مقدمات کی وجہ سے فیڈرل بورڈآف ریونیوکابارہ کھرب 76 ارب نوے کروڑ روپے مالیت کاٹیکس ریونیو پھنساہوا جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان ہورہاہے۔