ُ اسلام آباد (آئی این پی ) ملکی تاریخ میں انوکھی واردات پیش آگئی ، اقتصادی امور ڈویژن کے گریڈ 20کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے آفیسرزرغام حیدر نے کویت سے آنیوالے مہمان کا قیمتی بیگ اور دیناروں سے بھرا بٹوہ چوری کرلیا ،وزارت نے معذرت کرلی ،وفد ناراض ہوکر واپس چلاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کوکویت کے اعلی سطح کے وفد جو دورہ پاکستان پر تھا ،اقتصادی امور ڈویژن میں اجلاس کے دوران وفد کا قیمتی بیگ اور دیناروں سے بھرا بٹوہ اچانک غائب ہوگیا، ذرائع کے مطابق تمام ملازمین ، کمروں اور افسران کی الماریوں کی تلاشی لی گئی ، بڑے افسران نے چھوٹے ملازمین پر شکوک و شہبات کااظہار کیا تاہم وہ تمام شکوک غلط نکلے اور سی سی ٹی وی کی فوٹیج نے چور بے نقاب کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ا قتصادی امور ڈویژن کے گریڈ 20کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے آفیسرزرغام حیدر چور نکلے ، تلاشی کے دوران ان سے کویت سے آنیوالے مہمان کا قیمتی بیگ اور دیناروں سے بھرا بٹوہ برآمد کروالیا گیا ذرائع کے مطابق وزارت نے اپنے ہی آفیسر کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے پر غورکیا ۔ ذرائع کے مطابق کویتی وفد سے بھرپور معذرت کی گئی تاہم وفد ناراض ہوکر واپس چلا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کے احکامات کے بعدچورآفیسر کے خلاف درخواست سیکریٹریٹ تھانہ میں دی جائے گی ملکی تاریخ میں انوکھی واردات پیش آگئی ، اقتصادی امور ڈویژن کے گریڈ 20کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے آفیسرزرغام حیدر نے کویت سے آنیوالے مہمان کا قیمتی بیگ اور دیناروں سے بھرا بٹوہ چوری کرلیا ،وزارت نے معذرت کرلی ،وفد ناراض ہوکر واپس چلاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کوکویت کے اعلی سطح کے وفد جو دورہ پاکستان پر تھا ،اقتصادی امور ڈویژن میں اجلاس کے دوران وفد کا قیمتی بیگ اور دیناروں سے بھرا بٹوہ اچانک غائب ہوگیا،