ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عام گھی کے یہ فوائد دنگ کردیں گے

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو آج کل اکثر کھانے تیل میں پکائے جاتے ہیں مگر گھی وہ چیز ہے جو دہائیوں سے استعمال ہورہی ہے اور لگ بھگ پاکستان کے ہر کچن میں موجود ہوتی ہے، جسے اکثر افراد صحت کے لیے نقصان دہ بھی سمجھتے ہیں۔ تاہم اس میں کچھ زیادہ صداقت نہیں بلکہ بہت زیادہ گھی کا استعمال نقصان دہ ہوتا ہے، اعتدال میں رہ کر کھانا متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ کھانوں کو مزیدار کرنے کے ساتھ ساتھ گھی جسم کے لیے کس حد تک فائدہ مند ہے؟ درحقیقت یہ متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے ، جس کے چند فوائد اور گھریلو ٹوٹکے درج ذیل ہیں۔ گھی: دوست یا دشمن؟ نظام ہاضمہ کی مدد کرے گھی میں بٹرک ایسڈ کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، جو کہ ورم کو کم کرنے کے ساتھ نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گھی کے استعمال سے معدے کے تیزاب کو متحرک کرنے میں بھی مدد ملتی ہے جو کہ صحت مند نظام ہاضمہ کے لیے ضروری ہے۔ جلنے کے زخموں کے لیے فائدہ مند اگر کھانا پکاتے ہوئے ہاتھ معمولی سا جل جائے تو گھی سے ریلیف حاصل کیا جاسکتا ہے جو کہ سوجن پر بھی قابو پاتا ہے، متاثرہ حصے پر اسے لگانے سے ورم کو کم کیا جاسکتا ہے جبکہ جلن کے احساس سے بھی ریلیف ملتا ہے۔ جسمانی دفاعی نظام مضبوط کرے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہونے کے باعث گھی جسم کی وٹامنز اور منرلز کو جذب کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، جس سے جسمانی دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے اور امراض کے خلاف زیادہ موثر دفاع کرتا ہے۔ توند کی چربی گھلائے گھی میں ضروری امینو ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو کہ توند کی چربی گھلانے میں مدد دیتے ہیں، اس میں موجود اومیگا تھری اور اومیگا سکس فیٹی ایسڈز توند گھٹانے اور چربی گھلانے میں مدد دیتے ہیں۔ آنکھوں کے سیاہ حلقوں سے نجات نیند کی کمی، ذہنی تناﺅ یا بہت زیادہ کام کرنے کے نتیجے میں آنکھوں کے

گرد سیاہ حلقے ابھر آتے ہیں، مگر گھی کی مدد سے ان سے فوری نجات پائی جاسکتی ہے۔ سونے سے قبل نرمی سے گھی کی کچھ مقدار کو آنکھوں کے ارگرد لگائیں، جس سے بہت جلد سیاہ حلقوں سے نجات پانے میں مدد ملے گی۔ روکھے بالوں کو نئی جان دے گھی میں موجود فیٹی ایسڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس اسے خشک اور روکھے بالوں کے لیے بہترین ہیئر کنڈیشنر بناتے ہیں۔

گھی اور زیتون کے تیل کو ملا کر بالوں پر لگانا انہیں نرم اور جگمگانے میں مدد دیتا ہے، اسی طرح گھی میں لیموں کے عرق کو ملا کر لگانا خشکی سے نجات دلاتا ہے۔ دیسی گھی صحت کے لیے مفید خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کا مسئلہ حل کرے ہوائی آلودگی، سورج کی روشنی، مٹی یا دھویں کے نتیجے میں ہونٹ خشک ہوکر پھٹنے لگتے ہیں، تو سونے سے قبل گھی کو

معمولی گرم کرکے ہونٹوں پر لگانا انہیں نرم اور نمی فراہم کرتا ہے۔ جگمگاتی صحت مند جلد کا حصول بھی ممکن گھی میں موجود فیٹی ایسڈز اور دیگر اجزاءروکھی اور بے جان جلد پر کرشماتی اثر دکھا سکتے ہیں اور جلد کو جگمگانے میں مدد دے سکتے ہیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…