بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کھانسی سے نجات دلانے میں مددگار ٹوٹکے

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کھانسی کی تکلیف کا سامنا کس شخص کو نہیں ہوتا اور اکثر یہ مختلف مشکلات کو بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔ اگر آپ کھانسی کے شکار ہیں تو کسی مہنگی دوا یا ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے قبل ان قدرتی نسخوں کو استعمال کرکے دیکھیں جو آپ کو گھر بیٹھے آرام دلا سکتے ہیں۔ درحقیقت کچن میں موجود چند عام چیزوں سے آپ اس بیماری سے نجات پاسکتے ہیں۔

5 گھریلو ٹوٹکے جن کی سائنس نے تصدیق کی شہد، السی اور شہد السی کے بیجوں کو پانی میں ابالنے سے ایک گاڑھا جیل بن جاتا ہے جس میں شہد اور لیموں کا اضافہ کھانسی میں کمی لاتا ہے۔ یہ سیرپ یا شربت کھانسی کے لیے زبردست ثابت ہوتا ہے۔ اس کے لیے آپ دو سے تین چائے کے چمچ السی کے بیجوں کو ایک کپ پانی میں اس وقت تک ابالیں جب تک پانی گاڑھا نہ ہوجائے۔ پھر اس میں تین تین، چائے کے چمچ شہد اور لیموں کے عرق کو ملائیں۔اس کے بعد ضرورت پڑنے پر چائے کے ایک چمچ کے ذریعے اسے استعمال کریں۔ گیلی کھانسی کے لیے کالی مرچ کی چائے کالی مرچ بلغم کو حرکت میں لاکر اس میں کمی لاتی ہے۔ اس چائے کو بنانے کے لیے ایک چائے کا چمچ کالج مرچ اور دو چائے کے چمچ شہد کو ایک کپ میں ڈال کر اسے ابلتے ہوئے پانی سے بھردیں اور پھر اسے پندرہ منٹ تک ڈھانپ کر رکھیں۔ پھر اسے پی لیں۔ یہ نسخہ اس کھانسی کے لیے بہترین ہے جس میں بلغم بن رہا ہو جبکہ خشک کھانسی کے لیے موزوں نہیں۔ نمک ملا پانی نمک جراثیم کش ہونے کی وجہ سے کھانسی کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے جو کہ گلے کا ورم کم کرتا ہے۔ آدھا چائے کا چمچ نمک گرم پانی میں ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اس مکسچر سے 30 سیکنڈ تک غرارے کریں ، اسے پینے سے گریز کریں کیونکہ یہ مکسچر جسم میں پانی کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر دن میں کئی بار اس مکسچر کے غرارے کریں۔

گلے کی خراش سے نجات حاصل کرنے کے آسان نسخے لہسن کی چائے لہسن بھی جراثیم کش ہوتا ہے جو کہ کھانسی میں ریلیف میں مدد دے سکتا ہے۔ لہسن کی 3 پوتھیاں پانی میں ڈالیں اور پھر اسے ابالیں، جب پانی خشک ہوجائے تو اس میں ایک چائے کا چمچ شہد ملائیں اور اس مکسچر کو پی لیں۔ اس کا ذائقہ اچھا تو نہیں لگے گا مگر یہ کھانسی سے نجات میں ضرور مدد دے گا۔

پودینے کی چائے پودینے کی چائے میں ایک جز منتھول موجود ہوتا ہے جو سانس کی نالی کھولتا ہے اور بلغم کو خارج کرتا ہے۔ پودینے کی چائے کے ٹی بیگ اب عام ملتے ہیں، جس میں شہد اور لیموں کے عرق کا اضافہ کھانسی سے نجات کے لیے زیادہ موثر ثابت ہوسکتا ہے۔ لیموں چوسنا کھانسی میں تیز ریلیف کا باعث یہ سننا عجیب تو لگے مگر گھر میں عام پائے جانے والے لیموں کا ایک چوتھا حصہ لیں اس پر نمک اور کالج مرچ پا?ڈر چھڑکیں اور چوس لیں۔ اس سے کھانسی کو فوری ریلیف ملے گا۔

گرم دودھ بھی بہترین کھانسی میں آرام کے لیے ایک اور مقبول گھریلو نسخہ ایک کپ گرم دودھ کا استعمال ہے جس میں شہد کو ملایا گیا ہو۔ بادام مانا جاتا ہے کہ بادام گلے کے مسائل بشمول کھانسی سے بچاﺅ کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس کے لیے چند چائے کے چمچ اچھے طرح کٹے ہوئے باداموں کو مالٹے کے جوس میں شامل کریں اور چسکیاں لے کر پی لیں یہ کھانسی میں کمی لانے کے لیے قدرتی نسخہ ثابت ہوگا۔  یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…