خانہ کعبہ کو مکمل طورپر غلاف میں ڈھانپ دیا گیا،جانتے ہیں حج کے دنوں میں غلاف کو تین میٹر تک اوپر کیو ں کیا گیاتھا؟

24  ستمبر‬‮  2018

مکہ مکرمہ(سی پی پی)غلاف کعبہ کو نیچے تک لٹکا کر خانہ کعبہ کو مکمل طورپر ڈھانپ دیا گیا ہے۔خانہ کعبہ کو مکمل طورپر ڈھانپے جانے کا عمل حرمین شریفین کے نگران ادارے کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔غلاف کعبہ کے کپڑے کا نچلا حصہ جسے حج کے ایام میں تین میٹر تک اوپر کردیا گیا تھا سنہری شاذروان تک نیچے کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے شاہ عبدالعزیز آڈیٹوریم برائے غلاف کعبہ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن محمد المنصوری نے  بتایا کہ آپریشنل اور تکنیکی

پلان کے مطابق غلاف کعبہ کو مکمل طورپر نیچے تک کھول دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنہ 1439ھ کے حج کے موقع پر وسط ذی القعدہ کو غلافہ کعبہ تین میٹر اوپر کردیا گیا تھا۔ غلاف کعبہ کو اوپر کرنے کا مقصد اسے صاف کرنا اور کسی قسم کے گزند پہنچانے سے بچانا ہے۔ طواف کے دوران چونکہ حجاج کرام غلاف کعبہ کو چھونے کی کوشش کرتے ہیں یا تبرک کے طورپر غلاف کا کچھ حصہ کاٹ کر اپنے پاس رکھ لیتے ہیں۔ غلاف کو اس قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے غلاف کعبہ کو اوپر کرنا ضروری ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…