منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی طالبعلم نے برطانوی عدالت سے اپنا کیس جیت لیا

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی طالبعلم نے برطانوی عدالت سے اپنا کیس جیت لیا،برطانوی عدالت نے ویزہ افسروں کو تعلیم کے حصول کے لئے برطانیہ آنے والے طالبعلموں سے غیر ضروری سوالات پوچھنے سے روک دیا،عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ویزہ افسران کے قانون سے ہٹ کر کئے گئے فیصلوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ مانچسٹر ہائیکورٹ کے جج میک کلاسکی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار پاکستانی طالبعلم عدنان مشتاق کے وکیل بئیرسٹر امجد ملک نے دلائل دیئے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ طالبعلم کے تعلیمی پوائنٹس اور دستاویازت مکمل ہونے کے باوجود ویزہ افسر نے اپنا اطمینان نہ ہونے پر اسکی ویزہ کی درخواست کسی قانونی جواز کے بغیرمسترد کر دی۔انہوں نے کہا کہ ویزہ افسر کا فیصلہ ہوم آفس کی پالیسی سے متصادم،غیر منصفانہ اورغیر مساوی ہے۔عدالت نے فریقین کے وکلائ کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ویزہ افسران کے قانون سے ہٹ کر کئے گئے فیصلوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ عدالت نے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ غریب ممالک سے آنے والے طالبعلم یہ حق رکھتے ہیں کہ ان کا موقف درست طریقے سے سنا اور سمجھا جائے۔

مزید پڑھئے:خواتین کو خرید کر ان سے شادی رچانے والے مردوں نے پہلی مرتبہ زندگی کے انوکھے تجربات سے پردہ اٹھایا،دلچسپ انکشافات

 



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…