بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف ، مریم نواز کی رہائی، حنیف عباسی کی اٹک جیل منتقلی کے بعد آج اڈیالہ جیل میں بڑے پیمانے پر کیا کام شروع کر دیا گیا؟

datetime 22  ستمبر‬‮  2018 |

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آئی جی جیل خانہ جات کی تحقیقاتی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن شروع کرتے ہوئے اٹک ‘ جہلم اور چکوال کی جیلوں سے 200 اضافی اہلکار طلب کر لئے۔ ہفتہ کو جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل سے نواز شریف کی تصویر لیک ہونے کے معاملے پر آئی جی جیل خانہ جات کی تحقیقاتی کمیٹی نے اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے اٹک‘ جہلم اور چکوال کی جیلوں سے 200 اضافی اہلکار طلب کر لئے۔ جیل کی تمام بیرکوں اور کمروں میں سر چ آپریشن شروع

کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کی رہائی کے موقع پر مٹھائی کے اڈیالہ جیل میں آنے پر سخت نوٹس لیا تھا جبکہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں نواز شریف کی رہائی کے موقع پر حنیف عباسی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں موجودگی پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات سے  رپورٹ طلب کر لی تھی۔  حنیف عباسی  کی اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقلی کے فوری بعد جیل میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…