پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کی معروف ائیر لائن اپنی معمولی غلطی پر مذاق کا نشانہ بن گئی ،سوشل میڈیا پر شدید تنقید

datetime 20  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانگ کانگ(این این آئی)ہانگ کانگ کی ایئر لائن کیتھے پیسیفک کے نئے جہاز پر نام کی واضح غلطی سے کمپنی ایسی انجان ہوئی کہ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد اسے غلطی کا احساس ہوا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کیتھے پیسیفک کے نئے طیارے پر کمپنی کے نام کی اسپیلنگ درست نہیں تھی یعنی ٹائپوز کی وجہ سے Pacific لکھنے کے بجائے Psciic لکھا گیا جس پر کچھ مسافر پریشان ہوئے اور سمجھنے لگے کہ شاید ایئرلائن کا نام تبدیل ہوگیا۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے اسپیلنگ کی غلطی پر طیارے کی

تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کیں جس کے بعد انٹرنیشنل میڈیا پر بھی اس پر تبصرے ہونے لگے۔حیران کن بات یہ ہے کہ جہاز پر واضح غلطی کے باوجود کمپنی یا ایوی ایشن حکام اسے دیکھنے سے قاصر رہے یہاں تک کہ طیارہ ژیامی سے ہانگ کانگ تک پرواز کر کے پہنچ گیا۔کیتھے پیسیفک کمپنی نے آفیشل ٹوئٹر پروفائل پر بذریعہ ٹوئٹ غلطی کا اعتراف کیا اور اس کی تصحیح کی یقین دہانی کروائی۔دوسری جانب کچھ افراد کا کہناتھا کہ یہ غلطی کمپنی کی جانب سے جان بوجھ کر کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…