اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

رشی کپور اور جوہی چاولہ 22 سالوں بعد ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ معروف اداکار رشی کپور اور اداکارہ جوہی چاولا دو دہائیوں بعد پھر سے ایک ساتھ فلم کرنے کے لیے اکھٹے ہورہے ہیں۔یہ دونوں آخری بار 1996 کی فلم ’دراڑ‘ میں ساتھ کام کرتے نظر آئے تھے، جبکہ اب ایک فیملی کامیڈی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔پریس ریلیز کے مطابق اس فلم کی پروڈکشن سونی پکچرز انٹرنیشنل کے بینر تلے کی جائے گی جبکہ ہدایات کاری کا ذمہ نئے ہدایت کار ہتیش بھاٹیا کے سر ہے۔اس کامیڈی فلم میں رشی اور جوہی کے کردار کے حوالے سے تو اب تک کوئی خبر سامنے

نہیں آئی، البتہ یہ دونوں ایک ساتھ کام کرنے کے لیے بیحد پرجوش ہیں۔جوہی چاولا نے خود بھی ٹوئٹر پر اپنی نئی فلم کی ٹیم کے ہمراہ ایک تصویر بھی شیئر کی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس پروجیکٹ کے لیے کافی پرجوش ہیں۔خیال رہے کہ رواں سال رشی کپور کی دو فلمیں 102 ناٹ آؤٹ اور ملک سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔ان دونوں فلموں میں 102 ناٹ آؤٹ باکس آفس پر کامیاب ہوئی جبکہ ملک زیادہ اچھا بزنس کرنے میں ناکام ہوئی۔تاہم ان دونوں ہی فلموں کو تجزیہ کاروں کا اچھا ردعمل موصول ہوا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…