اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خون کی کمی ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا ہر 10 میں سے 8 افراد کو ہوتا ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ سیب اور کیلے سے بننے والا ایک مشروب ایسا ہے جو کہ موٹاپے پر کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ جسم میں آئرن کی سطح بڑھانے میں مدد دیتا ہے؟ عالمی ادارہ صحت کے ایک تخمینے کے مطابق دنیا کی 80 فیصد آبادی کو آئرن کی کمی کا سامنا ہوتا ہے خصوصاً
حاملہ خواتین میں یہ خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ جسم میں خون کی کمی کا اشارہ دینے والی 10 علامات بالغ افراد کے لیے اس حوالے سے روزانہ آئرن کی مقدار بھی تجویز کی گئی ہے جیسے مردوں کے لیے 8 ملی گرام جبکہ خواتین کے لیے 18 ملی گرام، تاہم 50 سال کی عمر کے بعد خواتین میں بھی یہ مقدار 8 ملی گرام ہوجاتی ہے۔ سیب اور کیلے غذائیت بخش پھل ہیں، جن میں سے ایک درمیانے سائز کے سیب میں 95 کیلوریز، 25 گرام کاربوہائیڈریٹ، آئرن اور وٹامن سی ہوتا ہے جبکہ کیلوں میں فولک ایسڈ اور وٹامن بی 12 جیسے اجزا موجود ہیں جو خون کی کمی دور کرنے کے لیے فائدہ مند ہیں۔ سیب نہ صرف آئرن کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں بلکہ ان کے ذریعے پوٹاشیم بھی جسم کو ملتا ہے جو کہ بلڈپریشر کو معمول پر لانے میں مدد دیتا ہے۔ اسی طرح کاپر بھی ایسا منرل ہے جو کہ جسم میں ہیموگلوبن بنانے میں مدد دیتا ہے۔ کیلوں میں بھی آئرن کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ فائبر اور پوٹاشیم بھی فراہم کرتے ہیں۔ مشروب بنانے کے لیے اجزا ایک کیلا ایک سیب ایک کھانے کا چمچ شہد آدھا گلاس دودھ طریقہ کار کیلا کا چھلکا اتار کر اسے کاٹ لیں، جس کے بعد سیب کو چھلکوں کے ساتھ ہی ٹکڑوں میں کاٹیں۔ اب انہیں جوسر میں ڈال کر ایک چمچ شہد کا اضافہ کردیں اور پھر دودھ کو بھی ڈال کر سب اجزاءکو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ خون کی کمی دور کرنے والی غذائیں اگر تو آپ کو یہ مشروب گاڑھا لگے تو اس میں مزید دودھ کو ڈال کر اسے بلینڈ کریں۔ بس پھر گلاس میں نکال کر پی لیں، اس مشروب کا استعمال بہت کم وقت میں خون کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔