منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ میں عیسائیت کی تعدادمیں کمی ،لادین افرادکی تعدادمیں تیزی سے اضافہ

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)ایک حالیہ سروے کے نتائج کے مطابق بیشتر امریکی اب بھی عیسائیت کو اپنا مذہب قرار دیتے ہیں لیکن ملک میں خدا کے وجود کے انکاری(لادین)افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔پیو ریسرچ سینٹر’ کے زیرِ اہتمام امریکہ میں مذہبی تبدیلیوں سے متعلق ہونے والے سروے میں کہا گیا ہے کہ لگ بھگ 70 فی صد – 17 کروڑ 30 لاکھ – امریکی باشندے خود کو عیسائیت کا پیروکار قرار دیتے ہیں۔لیکن سروے کے نتائج کے مطابق 2007ئ میں خود کو مسیحی قرار دینے والے ان امریکیوں کی تعداد 78 فی صد تھی جو بتدریج کم ہورہی ہے۔سروے میں کہا گیا ہے کہ خود کو ملحد، لامذہب یا خدا کے وجود سے لاتعلق قرار دینے والے امریکی باشندوں کی تعداد اس عرصے کے دوران 16 فی صد سے بڑھ کر 23 فی صد ہوگئی ہے۔خود کو کسی مذہب سے نہ جوڑنے والے ان امریکیوں میں ہر عمر، طبقے، نسل اور جنس کے لوگ شامل ہیں، لیکن سروے کے مطابق، نوجوانوں میں ملحدانہ خیالات زیادہ تیزی سے فروغ پارہے ہیں۔پیو’ کے سروے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں غیر مسیحی مذاہب میں خاصا تنوع پایا جاتا ہے لیکن ان مذاہب کے ماننے والوں کی تعداد میں 2007ء سے 2014 کے دوران صرف ایک فی صد اضافہ ہوا۔سروے کے مطابق اس وقت امریکہ کی آبادی میں غیر مسیحی مذاہب کے ماننے والوں کا تناسب چھ فی صد ہے جن میں مسلمان اور ہندو سرِ فہرست ہیں۔سروے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں بین المذاہب شادیوں میں اضافہ ہورہا ہے اور کسی اور مذہب کے شخص سے شادی کرنے والے تقریباً 40 فی صد افراد ایسے ہیں جنہوں نے یہ رشتہ 2010ء کے بعد استوار کیا ہے۔پیو’ کے مطابق رائے عامہ کا یہ جائزہ 35 ہزار سے زائد افراد کے انٹرویوز کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے جو گزشتہ سال جون سے ستمبر کے دوران ریکارڈ کیے گئے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…