لاہور (آن لائن) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کی پیرول پر رہائی کی معیاد آج بروز پیر شام چار بجے تک ختم ہوجائیگی جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو ان کی رہائش گاہ جاتی امراء سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائیگا
اس حوالے سے شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیرول میں مزید اضافے کیلئے تاحال کوئی درخواست نہیں دی ہے جبکہ دوسری جانب امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت انسانی ہمدردی کے طور پر نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کے پیرول پر رہائی میں مزید اضافہ کر سکتی ہے واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم بیگم کلثوم نواز کی وفات پر ان کے شوہر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کو ابتدائی طور پر 12گھنٹے کے پیرول پر رہا کیا تھا جس کے بعد ان تینوں افراد کو اڈیالہ جیل سے جاتی امراء منتقل کر دیاگیا تھا تاہم بارہ گھنٹے پیرول پر رہائی کی مد ت ختم ہونے کے بعد حکومت نے پیرول میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جس کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری اور پھر اسے صوبائی کابینہ سے منظور ی کے بعد نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے پیرول میں رہائی میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اسے پیر کی شام چار بجے تک بڑھا دیاگیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کی پیرول پر رہائی کی معیاد آج بروز پیر شام چار بجے تک ختم ہوجائیگی جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو ان کی رہائش گاہ جاتی امراء سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائیگا