لاہور( نیوز ڈیسک)فلور ملوں کی جانب سے سرکاری گندم کا اجراء نہ ہونے کو جواز بناتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں 40روپے تک اضافہ کر دیا گیا ۔20کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 745روپے جبکہ ریٹیل میں قیمت 765روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ فلور ملزایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما عاصم رضا نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلور ملوں کو سرکاری گندم
کا اجراء نہیں کیا جارہا ۔ اس وقت فلور ملیں اوپن مارکیٹ سے مختلف جگہوں سے 1320سے 1355روپے فی من گندم کی خریداری کر رہی ہے ۔ اگر حکومت سرکاری گندم کا اجراء کرے اور اس کی قیمت 1275روپے فی من مقرر کی جائے تو قیمتیں واپس آ سکتی ہیں ۔ اگر قیمتیں کم نہ ہوئیں اور ہمیں اوپن مارکیٹ سے ہی خریداری کرنا پڑی تو آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنا پڑے گا۔