پشاور (آئی این پی )ضلعی انتظامیہ پشاورنے والدین اور طلباء کی سہولت کے لیے اندرون شہر محرم کے جلوسوں کے علاقوں میں سرکاری سکولوں میں چھ سے دس محرم تک تعطیل کا اعلان کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان،
اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء للہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل جدی خان خلیل اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل صوفیہ تبسم نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اندرون شہر محرم کے جلوسوں کی وجہ سے قریبی سکولوں میں طلباء اور والدین کو سخت تکلیف کا سامنا ہوتا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے جلوسوں کے راستوں کے قریبی سکولوں میں چھ محرم سے دس محرم تک تعطیل کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سکولوں میں گورنمنٹ پرائمری و مڈل سکول مردانہ اندر شہر، گورنمنٹ پرائمری و مڈل سکول مردانہ محلہ خدادار، گورنمنٹ پرائمری سکول مردانہ جہانگیر پورہ، گورنمنٹ پرائمری سکول مردانہ لاہوری گیٹ، گورنمنٹ گرلز پرائمری و مڈل سکول ڈھکی منور شاہ،گو رنمنٹ گرلز پرائمری و مڈل سکول جہانگیر پورہ،گو رنمنٹ گرلز پرائمری و مڈل سکول گل بادشاہ جی، ،گو رنمنٹ گرلز پرائمری سکول شاہ قبول، ،گو رنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈبگری بنات،گو رنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈبگری گیٹ،گو رنمنٹ گرلز پرائمری سکول کوہاٹی گیٹ،گو رنمنٹ گرلز ہائی سکول قصاب خانہ، گورنمنٹ گرلز پرائمری و مڈل سکول نیو کریم پورہ،گو رنمنٹ گرلز پرائمری و مڈل سکول گورگٹھری،گو رنمنٹ گرلز پرائمری سکول اولڈ کریم پورہ اور ،گو رنمنٹ گرلز پرائمری و مڈل سکول گلبہار نمبر 1 پشاور شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ پشاورنے والدین اور طلباء کی سہولت کے لیے اندرون شہر محرم کے جلوسوں کے علاقوں میں سرکاری سکولوں میں چھ سے دس محرم تک تعطیل کا اعلان کر دیا۔