بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

اب کراچی سے پشاور تک کا سفر صرف ایک ہزار روپے میں ،زبردست سروس کا اعلان کردیاگیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک سال میں ریلوے کا خسارہ ختم ، آئندہ دو ماہ میں سندھ میں دو نئی ٹرینیں چلائی جائینگی، گوادر کو ریلوے کا ڈویژن بنا دیا ہے، افتتاح جلد ہوگا، تفتان کوئٹہ، گوادر کوئٹہ اور طور خم افغانستان پر کام شروع کر دیا ، ایران تک سات ٹرینیں لیکر جانے کا ارادہ ہے،100 دنوں میں 12 سے 15 ٹرینیں مال برداری کیلئے فعال کریں گے،

دنیا کے نقشے میں تبدیلی لانے کا پروگرام ہے،وزیراعظم کھاد اور تیل کی نقل و حرکت کیلئے متعلقہ محکموں کو ریلوے کے استعمال کی ہدایت کریں ، یہ کام ملنے سے ریلوے کے سارے لوکوموٹو استعمال میں ہونگے، پشاور سے کراچی تک رحمان بابا کے نام سے چلائی جانیوالی ٹرین کا کرایہ ایک ہزار روپے مقرر کیا جائے گا،تارکین وطن عمران خان پر جان نچھاور کرتے ہیں، ان کی مدد سے ریلوے کو ٹریکنگ سسٹم پر لا رہے ہیں۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے یہ بات جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں راولپنڈی ایکسپریس اور میانوالی تک ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کے گرین پاکستان منصوبے کے تحت ہر ڈویژن میں چار نرسریاں بنائی ہیں، 28 میں سے 27 نرسریاں بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ریلوے کا خسارہ 40 سے 42 ارب روپے ہے، ایک سال میں یہ خسارہ ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈیم فنڈ میں 10 کروڑ روپے سالانہ دینے کے لئے ریلوے کے اکانومی ٹکٹ پر ایک روپے جبکہ بزنس کلاس پر 10 روپے کرایہ بڑھایا تو لوگ اس پر سیخ پا ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں مال برداری کے لئے سات سے آٹھ ٹرینیں ملی ہیں تاہم 100 دنوں میں 12 سے 15 ٹرینیں مال برداری کے لئے فعال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئل، سیمنٹ اور کول والوں سے میں خود رابطہ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے نقشے میں تبدیلی لانے کا پروگرام ہے۔

آج وزارت کا چارج لئے ہوئے 21 دن ہو گئے ہیں، گوادر میں ہم کوئی 318 ایکڑ زمین لے رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ جب گوادر جائیں گے تو ہمیں اعزاز بخشیں گے کہ ہم آپ سے گوادر ڈویژن کا افتتاح کروائیں۔ تفتان ۔ کوئٹہ، گوادر ۔ کوئٹہ اور طور خم افغانستان پر ہم نے کام شروع کر دیا ہے۔ ستر سال میں کسی نے اس جانب توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب 12 سال پہلے ریلوے کے وزیر بنے تو انہوں نے جہاں پر کام چھوڑا تھا وہیں پر ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز وزیراعظم عمران خان پر جان چھڑکتے ہیں، اوورسیز پاکستانیز کہتے ہیں کہ آپ بتائیں ہم لوکوموٹو بھیج دیں، باہر سے آئے ہوئے نوجوان ٹریکنگ کے لئے فری آف چارج بیٹھے ہوئے ہیں جو آپ کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 75 سال تک کے بزرگ شہریوں کو ریلوے میں مفت سفر جبکہ 65 سال کی عمر کے حامل شہریوں کو 50 فیصد رعایت کی سہولت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران تک ہم سات ٹرینیں لے کر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں،

ٹریک کی حالت بہت خراب ہے، ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ اگر آپ یہ احکامات جاری کریں کہ قیمتی اراضی کو استعمال میں لا کر ریلوے کا خسارہ ختم کریں، کسی کچی آبادی کو ہاتھ نہیں لگائیں گے، ریلوے کے اربوں روپے کے پلاٹ ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ہفتہ کو پینے کے صاف پانی کے سات فلٹریشن پلانٹس کی ریلوے بورڈ منظوری دے دے گا جس کا ٹینڈر کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارے کام آپ کی ہدایت پر ہم نے اکیس دن میں کئے ہیں۔

ہمیں ہر مہینے بعد اسی طرح 15 منٹ ملاقات کے لئے چاہئیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم 16 اکتوبر کو سندھ کو دو ٹرینوں کا تحفہ دیں گے۔ سندھ کے لوگوں کی وزیراعظم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم نے ریلوے میں آرام حرام ہے کا نعرہ متعارف کرایا ہے، ہم 18 گھنٹے کام کرتے ہیں۔ دادو، سیہون شریف، کوٹری، پنوں عاقل اور گھوٹکی میں نئی ٹرینیں چلائیں گے جس کا افتتاح وزیراعظم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی کامیابی 20 کروڑ لوگوں کی کامیابی ہے، آپ نے اس جدوجہد میں جو زندگی صرف کی ہے اس میں 10 سال میں بھی آپ کے ساتھ کھڑا تھا، پاکستان ریلوے ایک سال میں خسارہ ختم کر کے دکھائے گی۔

انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ کھاد اور تیل کی نقل و حرکت کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کریں کہ وہ ریلوے کو استعمال کریں۔ اگر ریلوے کو یہ کام مل گیا تو ہمارے سارے لوکوموٹو استعمال میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 30 دنوں میں سات ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں وائی فائی کام کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ میانوالی کے لئے ٹرین صبح 7 بجے روانہ ہوگی اس کا کرایہ 360 روپے ہوگا جبکہ پہلے روز کرائے میں 50 فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ہم نے نابینا افراد کے لئے رعایت کو 25 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پشاور سے کراچی تک رحمان بابا کے نام سے ٹرین چلائی جائے گی جس کا کرایہ ایک ہزار روپے ہوگا۔ انہوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹرین کے افتتاح کے لئے وقت دیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…