لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کیلئے تجاویز تیار کرلیں جو آج بروز ( ہفتہ ) کو وزیراعظم عمران خان کو پیش کئے جانے کا امکا ن ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظا م میں تبدیلی کیلئے مرتب کی گئیں تجاویز میں 5بڑے شہروں کی دیہی اور
شہری زونز میں تقسیم ، ضلعی ناظم کو شہری علاقے کا سربراہ بنانے ، چےئرمین ضلع کونسل کو دیہی علاقے کا سربراہ بنانے ، بلدیاتی اداروں کو مالیاتی اختیارات دینے ، ضلعی سربراہ کا الیکشن براہ راست کرانے اورنئی قانون سازی تک بلدیاتی اداروں کو ختم نہ کرنے کی تجاویز پیش کی جائیں گی۔