کراچی(این این آئی)رواں مالی سال2018-19 پہلے دو ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری شدید متاثر ہوئی ہے۔زیرتبصرہ مدت کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 40فیصد کمی سے 28کروڑ80 لاکھ ڈالر رہی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعدوشمار کے مطابق جولائی سے اگست کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں40فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔زیرتبصرہ مدت کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 28کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی جو گذشتی مالی سال اسی مدت میں 48کروڑ ڈالر تھی۔
دو ماہ میں اسٹاک مارکیٹ سے غیر ملکیوں نے 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر نکالیئے جبکہ دو ماہ میں حصص بازار سے 13 کروڑ ڈالر کا انخلا ہوا ۔ مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال دو ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں 51 فیصد کمی ہوئی، جو گزشتہ ماہ اسی مدت میں 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 15 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات سے پہلے غیرملکی سرمایہ کار محتاط ہوگئے تھے جس کی وجہ سے سرمایہ کاری میں کمی دیکھی گئی ۔